پاکستان سمیت دنیا بھر میں بند کئی عجائب گھروں کے دوبارہ نہ کھلنے کا امکان
کورونا کے باعث میوزیمز سمیت اسی طرح کے دیگر ادارے سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں،یونیسکو
جمعہ 29 مئی 2020 16:01
(جاری ہے)
پاکستان میں 46 میوزم ہیں جن میں سے 37 میوزیم کورونا کے باعث بند ہیں جو ملک کے مجموعی میوزیم کا 84 فیصد بنتے ہیں، اسی طرح مغربی یورپ کے 16 ہزار 634 میوزیم میں سے 95 فیصد بند ہیں جب کہ ایشیا اور پیسفک خطے کے 12 ہزار 195 میوزیم میں سے 60 فیصد میوزیم بھی بند ہیں۔
اسی طرح مشرقی یورپ کے تقریبا تمام ہی 11 ہزار 465 جب کہ لاطینی امریکا اور کیریبیئن خطے کے 7 ہزار 810 میوزیم بند ہیں، عرب ممالک کے بھی تمام ہی 473 میوزیم بند ہیں جب کہ افریقہ کے 841 میں سے 738 میوزیم بھی بند ہیں۔یونیسکو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث میوزیم بند ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر میوزیم کے ملازمین ہوئے ہیں اور ہر پانچ میں سے 3 ملازمین کو اپنی ملازمت کھونی پڑی اور اب ہنگامی بنیادوں پر ایسے افراد کی مدد کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کی بحالی کے لیے کوشاں رہنے والے افراد کو میوزیم کی اہمیت و افادیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ میوزیم کے ذریعے ہی بیرون ممالک سے آنے والے افراد مذکورہ ملک سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔میوزیم کی سماج کے لیے خصوصی اہمیت ہوتی ہے اور ان کی اہمیت کورونا کی وبا کے آغاز سے بھی واضح ہوتی ہے، میوزیم کی ذریعے ہی سماج میں ہونے والی تبدیلیوں اور معاشرے کو دی جانے والی نئی شکل کے ذریعے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا کہ ادارہ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد میوزیمز کی بحالی اور عوام کے ساتھ روابط کو بحال کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے۔دنیا بھر کے عجائب گھر علم و ثقافت، معاشرتی روابط اور بہتری کے فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور یہاں پر علمی لوگ ایک دوسرے سے ملاقاتوں کے دوران معلومات اور علم کا تبادلہ بھی کرتے ہیں لیکن اس وقت دنیا کے تمام خطوں کے میوزیم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2012 کے بعد دنیا بھر میں عجائب گھروں کی تعداد میں نمایاں یعنی 60 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس وقت تک دنیا بھر میں 95 ہزار میوزیم موجود ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ کورونا کے بحران کے باوجود بہت سارے ثقافتی اداروں نے پیشہ ور افراد اور معاشرے کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.