چینی اسکینڈل کے سارے کردار نیازی سلطنت کے پلر ہیں ،پلوشہ خان

کمیشن کے سامنے وفاقی وزرا اور وزرا کے بیانات وزیر آعظم کیلئے باعث شرمندگی ہیں ، بیان وزیر اعظم میں اخلاقی جرا ت ہے تو جہانگیر ترین ، اسد عمر ، رزاق دائود ، خسرو کو گرفتار کریں ، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 29 مئی 2020 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہاہے کہ معاون خوامخواہ شہباز گل کی بیان بازی وزیر اعظم کی پریشانی ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چینی اسکینڈل کے سارے کردار نیازی سلطنت کے پلر ہیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ کمیشن کے سامنے وفاقی وزرا اور وزرا کے بیانات وزیر آعظم کیلئے باعث شرمندگی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم میں اخلاقی جرا ت ہے تو جہانگیر ترین ، اسد عمر ، رزاق دائود ، خسرو کو گرفتار کریں ۔