آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم 2021ئ ورلڈ کپ سے قبل، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گی
جمعہ 29 مئی 2020 23:18
(جاری ہے)
آئندہ سال فروری میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے ون ڈے سیریز انتہائی اہمیت کا حامل ہو گی۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچ نارتھ سڈنی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز ٹاؤنس ول، کیرنس اور گولڈ کوسٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں آسٹریلوی ویمن ٹیم ایکشن میں نظر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم کا کھیلا گیا آخری میچ تاریخ ساز ، ریکارڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو ایم سی جی گرائونڈ میں کھیلا گیا تھا اور جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ اس موسم گرما میں پہلے سے کہیں زیادہ قوت کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے علاوہ ، ویمن ٹیم ورلڈ کپ سے چند روز قبل جنوری 2021ء میں بھارتی ویمن کے خلاف تین میچوں کی ہائی پروفائل ون ڈے سیریز کی بھی میزبانی کرے گی۔ بھارت ویمن ٹیم بھی میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے ، جس کو رواں سال کے شروع میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز ، جو 22 جنوری سے شروع ہوگی کے میچز، کینبرا ، سینٹ کلیڈا اور ہوبارٹ میں شیڈول ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف 7 فروری کو ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.