لاک ڈاؤن کے بعد جرمنی سے پہلی پرواز چین روانہ

ہفتہ 30 مئی 2020 13:34

لاک ڈاؤن کے بعد جرمنی سے پہلی پرواز چین روانہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) یورپ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پہلی دفعہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے یورپی باشندوں کو لے کر ایک پرواز جرمنی کے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے چین گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس پرواز میں 200 یورپی ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ چین پہنچنے پر ان یورپی ورکرز کو ممکنہ طور پر 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ رواں ہفتے چین نے ملکی ہوائی اڈوں پر غیرملکی پروازوں کے لیے نرمی کا اعلان کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تازہ ضوابط کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر چین میں407 پروازیں جا سکتی ہیں۔