دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 30 مئی 2020 16:39

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 108400کیوسک اور اخرج 96500کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 67700کیوسک اور اخراج 67700کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد59500کیوسک اور اخراج70000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد36800کیوسک اور اخراج14500 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد148200 کیوسک اور اخراج140900کیوسک،چشمہ آمد137500کیوسک اوراخراج 142000 کیوسک، تونسہ آمد138100 کیوسک اور اخراج122300 کیوسک، پنجند آمد34000 کیوسک اور اخراج 18900 کیوسک،گدو آمد 108100کیوسک اور اخراج 91300 کیوسک، سکھر آمد78000کیوسک اور اخراج34900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد27800 کیوسک اور اخراج 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1444.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.060 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1212.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قاوبل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.144 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔