نئے سیزن کی تیاریاں، انگلینڈ نے 55کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے طلب کر لیا
انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں ، اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
ہفتہ 30 مئی 2020 22:09
(جاری ہے)
یہ گروپ کسی ایک جگہ ٹریننگ نہیں کرے گا بلکہ مختلف کاؤنٹیز اور گراؤنڈز میں ایس او پیز کے ساتھ ٹریننگ کی جائے گی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوباٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے دوبارہ میدان کی طرف لوٹتے ہوئے دیکھنا بہت خوش آئند ہے اور ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے طلب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی بدولت سلیکٹرز کو انتخاب کے لیے ایک کئی آپشن میسر ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کپ سے قبل ایلکس ہیلز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد سے انہیں دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ دنوں یہ قیاس آرائیاں زیر گردش تھیں کہ انگلینڈ ون ڈے اور ٹیسٹ کی علیحدہ علیحدہ ٹیموں کی تشکیل کا افرادہ رکھتا ہے جس سے ہیلز کی ٹیم میں واپسی کے امکانات پیدا ہو گئے تھے۔البتہ یہ امید بھی اس وقت دم توڑ گئی تھی جب بدھ کو انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہیلز کو اسکواڈ کا اعتماد جیتنے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے۔35سالہ لیام پلنکٹ نے ڈرامائی ورلڈ کپ فائنل میں تین وکٹیں لینے کے بعد سے دوبارہ کسی بھی فارمیٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی اور ایسا لگتا ہے کہ اب انگلش کرکٹ بورڈ بڑھتی ہوئی عمر کے سبب انہیں مزید ساتھ لے کر نہیں چلنا چاہتا۔جن 55 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے طلب کیا گیا ہے ان میں سے 14 نے اب تک کسی بھی فارمیٹ میں انٹرنیشنل سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔ان کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جو روٹ، اوئن مورگن، معین علی، عادل رشید، جوفرا آرچر، جونی بیئراسٹو، ٹام بینٹن، ڈوم بیس، سیم بلنگز، جیمز بریسی، اسٹورٹ براڈ، ہنری بروکس، پیٹ براؤن، رورے برنز، جوز بٹلر، بریڈن کارس، میسن کرین، زیک کرالی، سیم کرن، ٹام کرن، لیام ڈاسن، جو ڈینلی، بین ڈکٹ، لوری ایونز، بین فوکس، چرڈ گلیسن، لوئس گریگوری، سیم ہین، ٹام ہیلم، ول جیکس، کیٹن جیننگز، کرس جورڈن، ٹام کوہلر کیڈمور، ڈین لارنس، جیک لیچ، لیام لیونگسٹن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جیسن روئے، کریگ اوورٹن، جیمی اوورٹن، میٹ پارکنسن، اولی پوپ، اولی رابنسن، فل سالٹ، ڈوم سبلی، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی، جیمز ونس، امار ورڈی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.