منال خان کا منیب بٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اتوار 31 مئی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) اداکارہ منال خان نے منیب بٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ منیب بٹ کے ساتھ کوئی ڈرامہ کریں تاکہ وہ انہیں مزید اچھے طریقے سے جان سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دوسرے آپشن میں شہزاد شیخ نام لیا ۔انہوں نے کہا کہ شہزاد شیخ کا کام انہیں پسند ہے اور وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ بھی کرنا چاہتی ہیں۔