مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، جمشید دستی

اتوار 31 مئی 2020 17:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سرداروں ،وڈیروں اور یہاں سے برسراقتدار آنے والوں نے کبھی خطے کے عوام سے وفا نہیں کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ہم اپنی پارٹی کا پہلا جلسہ کبیروالہ میں کریں گے۔ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکزی مقام ہے اس لیے مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت ملتان ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی سیاسی پارٹیوں سے مایوسی بڑھتی جارہی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی عملاً ختم ہوچکی ہے یہ صرف بیانات کی حد تک یا پھرسندھ میں موجودہے۔