Live Updates

حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بالا، نواز شریف صاحب کی تصویر خود لیک کی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا مریم نواز کے ٹویٹ پر رد عمل

اتوار 31 مئی 2020 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نی مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بالا، نواز شریف صاحب کی تصویر خود لیک کی گئی۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تصویر حسین نواز کہ دفتر کہ باہر والے صحن میں لی گئی۔

کوئی اس جگہ بغیر تلاشی نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

تصویر دو زاویوں سے لی گئی ، بکھرتی ٹوٹتی پارٹی کو بچانے کی ناکام کوشش کہ لوگ سمجھیں نواز قائم ہیں اور چچا کو ناکام کیا جائے،2 زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی۔وہاں اور کوئی نہیں بیٹھا اور کوئی ان کی اس جگہ جا نہیں سکتا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایک بوڑھے بیمار شخص نے ماسک نہ پہنا تاکہ تصویر میں پہچانا جائے۔ پارٹی ورکر چچا کی طرف جا رہا ہے، اسی دباؤ کی وجہ سے تصویر خود لیک کی، پھرسو بار ریٹویٹ کیا اسے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات