ش* ایک مخصوص فرقے کے ساتھ ہمدردیاں سمجھ سے بالاتر ہے،رہنما اہلسنت والجماعت

اتوار 31 مئی 2020 23:10

{کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) اہلسنت والجماعت کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا قانون سب کے لئے برابر ہے پر افسوس کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ایک مخصوص فرقے کے ساتھ ہمدردیاں سمجھ سے بالاتر ہے ہزارہ ٹائون واقعے پر اب تک صرف بیانات میں ہی کاروائی کی جارہی ہے پر اصل ملوث عناصر کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا بلال شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل‘ ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی‘ علامہ عبدالرحیم ساجد‘ مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے امن کو خراب کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے ایک سازش کے تحت شہر کے امن کو دوبارہ خراب کیا جارہا ہے ادارے اس واقع کو سنجیدہ لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹائون واقعہ کے بعد کچھ عناصر اپنا جرم چھپانے کے لئے قائد بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور دیگر جو لوگ اس ظلم کے خلاف سوشل میڈیا میں آواز اٹھا رہے ہیں انہیں بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں انتظامیہ دہشت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور اس ملک میں رہنے والوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ یہ ملک اب مزید دہشت گردی برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہے ایک عرصے سے کوئٹہ میں امن ہے پر کچھ لوگ یہ امن برداشت نہیں کر پارہے ہم شہر کا امن کسی کو خرآب کرنے نہیں دیں گے ۔