یمنی فوج نے مشرقی صنعا میں حوثیوں کا حملہ پسپا کردیا، 40 جنگجو ہلاک

اتحادی فورسز کی بم باری سے نھم میں کم سے کم پانچ فوجی گاڑیوں کوبھی تباہ کردیا گیا،یمنی فوج کا بیان

پیر 1 جون 2020 11:00

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے مشرقی صنعا میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے کیا گیا حملہ پسپا کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے مشرقی صنعا میں نھم ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج پرحملے کی کوشش کی مگر جوابی کارروائی میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔

نھم گورنری میں کارروائی کے دوران 30 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ عرب اتحادی فوج نے نھم کو بھیجی گئی افرادی کمک پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 جنگجو ہلاک اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار تباہ ہوگئی۔ اتحادی فوج کی بم باری سے نھم میں کم سے کم پانچ فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نیشنل آرمی اور اس کی وفادار مزاحمتی فورسز نے نھم ڈاریکٹوریٹ میں نھد العتق، جبال بحرہ اور جنوب مغربی پہاڑی سلسلوں صلب میں حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ذمہ دار عسکری ذرائع نے تصدیق کی کہ نھم گورنری میں کارروائی کے دوران 30 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ عرب اتحادی فوج نے نھم کو بھیجی گئی افرادی کمک پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 جنگجو ہلاک اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار تباہ ہوگئی۔ اتحادی فوج کی بم باری سے نھم میں کم سے کم پانچ فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔