مسجد نبوی میں ڈھائی مہینے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز پڑھی، رُوح پرور مناظر سامنے آ گئے
مسجد نبوی کے تمام دروازوں پر نمازیوں کے جسم کا درجہ حرارت کا معائنہ کیا گیا ، نمازیوں کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا گیا
محمد عرفان پیر 1 جون 2020 11:35
(جاری ہے)
تمام مساجد میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے کے ساتھ عمل کیا گیا۔
گوکہ مساجد میں قالین بچھے ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود بیشتر نمازی اپنی جائے نماز ساتھ لے آئے تھے۔ تمام مساجد کے دروازوں پر نمازیوں کے ٹمپریچر کا معائنہ کرنے کے لیے اہلکار موجود تھے جنہیں اس مقصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ نمازیوں نے طویل پابندی کے بعد مساجد کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ جلد اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔ دوسری طرف مسجد نبوی شریف کھولنے کی اجازت پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں اختیار کی جانے والی سخت حفاظتی تدابیر کے باعث وبا کو محدود کر لیا گیا ہے‘۔ ’حرمین شریفین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ضروری تھا کہ انہیں وقتی طور پر بند کیا جاتا۔ اب مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کھولا گیا ہے‘۔ مسجد نبوی میں فجر کی نماز نئے توسیعی حصے کے علاوہ بیرونی صحنوں میں ادا کی گئی جبکہ حرم کا پرانا حصہ اور روضہ شریف بند رہے۔ریاض، جدہ، دمام اور الخبر سمیت تمام شہروں میں بھی 77 دن کے بعدگزشتہ روز نماز باجماعت ادا کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.