میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے 10ہزار افراد ہلاک

پیر 1 جون 2020 12:19

میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے 10ہزار افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 10ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، ملک مصدقہ متاثرین کی تعداد 90664 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں یکم جون سے ختم ہوگئی ہیں اور متعدد صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں کاروں کے پرزے بنانے والے مینوفیکچرنگ پلانٹس اور موٹر سائیکل کی دکانیں شامل ہیں۔ ماہرین صحت نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا میکسیکو میں ابھی بھی شدت سے پھیل رہی ہے۔ میکسیکو میں کورونا سے 10ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا کے باعث 10 لاکھ نوکریاں ختم ہوگئی ہیں اور خدشہ ہے کہ اس سال سے معیشت میں 9 فیصد تک مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :