کابل میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ افغانستان کی مرتد حکومت کے حامی تھے،بیان

پیر 1 جون 2020 16:36

کابل میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون 2020ء) افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے اٴْس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے، جس میں ایک مقامی ٹی وی چینل کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جہادیوں کی ایک ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ خورشید ٹی وی کے اہلکاروں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ افغانستان کی مرتد حکومت کے حامی تھے۔ اس ٹی وی کی ایک بس سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو کارکن ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری طرف افغانستان میں تشدد کے دیگر واقعات میں مزید آٹھ افراد مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک خاتون تھی اور باقی سات بچے۔