عابدعلی کا مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

مدثر نذر چلے گئے ، وہ یاد آتے رہیں گے ،مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت محنت کرنے کے جذبے کو بیدار رکھا، گفتگو

پیر 1 جون 2020 16:41

عابدعلی کا مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) قومی ٹیم کے بلے باز عابدعلی نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسٹ اوپنر عابدعلی نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدثر نذر چلے گئے لیکن وہ بہت یاد آتے رہیں گے۔

مدثر نذر چلے گئے ہیں لیکن وہ یاد آتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت محنت کرنے کے جذبے کو بیدار رکھا۔میری طرح کئی کرکٹرز کا مشکل وقت میں خیال رکھنے اور ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر عا بد علی نے لکھا کہ مدثر نذر نے مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت محنت کرنے کے لیے بیدار رکھا۔میری طرح کئی کرکٹرز کا مشکل وقت میں خیال رکھنے اور ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔مودی پاجی آپ کا شکریہ، ہارون رشید اور آغاز زاہد کے لیے بھی عابدعلی نے دعائیں دی ہیں۔