لوک تھیٹر کی بحالی کے لیے کوشاں ہوں، جلد عوام کو خوشخبری دوں گی، لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی

پیر 1 جون 2020 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) لوک گلوکارہ لیلیٰ جٹی کا کہنا ہے کہ لوک موسیقی کے بڑے بڑے فنکاروں کی طرح وہ گی اس شعبہ میں نام پیدا کرنا چاہتی ہیں، پاکستان میں لوک موسیقی کے شعبہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ لوک تھیٹر کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں پی این سی اے کے ساتھ مل کر جلد عوام کو خوشخبری دیں گی۔

(جاری ہے)

لیلیٰ جٹی نے کہا کہ وہ پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی لوک سازوں اور گیتوں سے کر رہی ہیں اور پنجاب کی پہچان لوک تھیٹر کو بھی بحال کرنے میں اپنا کرداد ادا کریں گی کیونکہ لوک تھیٹر اور لوک موسیقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن جیسے ہمارے سازوں میں جدت آتی جا رہی ہے، پاپ، راک اور ریمکس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ویسے ہماری نوجوان نسل لوک موسیقی سے دور ہوتی جا رہی ہے اور لوک موسیقاروں کو ان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے فیوژن کی طرف آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس شعبہ میں باصلاحیت گلوکار اپنی اپنی صلاِحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :