لاطینی امریکی ممالک میں ہسپتال شدید دباؤ میں ہیں ، عالمی ادارہ صحت

منگل 2 جون 2020 14:17

لاطینی امریکی ممالک میں ہسپتال شدید دباؤ میں ہیں ، عالمی ادارہ صحت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی بھاری تعداد کے تناظر میں لاطینی امریکی ممالک میں ہسپتالوں اور مجموعی طور پر نظام صحت شدید دباؤ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے ایک اعلٰی اہلکار میشائل رائن نے نشاندہی کی کہ پچھلی24 گھنٹوں کے دوران جن10 ملکوں میں سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے، ان میں سی4 لاطینی امریکی ممالک ہیں۔ مجموعی طور پر ان مملک میں اب تک 1 ملین سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد50 ہزار سے متجاوز ہے۔ برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرین سوا 5 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتیں قریب 30 ہزار بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :