ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ

دریائے ستلج ،راوی اوربی آر بی نہروں کے تمام بندوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائز ہ لیا گیا

منگل 2 جون 2020 15:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوئی ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری جواد ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ محمد عثمان ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، محکمہ واپڈا، میونسپل کارپوریشن قصور ، ریونیو ، زراعت ، انہار ، ایجو کیشن ، سول ڈیفنس ، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام محکموں کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔دریائے ستلج ‘راوی اوربی آر بی نہروں کے تمام بندوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائز ہ لیا گیااورمتعلقہ افسران کو ڈرینز اورنالوں وغیرہ کی صفائی ستھرائی کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائوںکے بندوں ،کینالز اور ڈرینج کی انسپکیشن کر کے فٹنس سرٹیفکیٹ دیں اورتحصیل لیول پر تمام محکموں کی میٹنگ کریں اور ان سے چالو حالت میں مشینری اور گاڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور باہمی مربوط انداز میں کام کی انجام دہی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اس قدرتی آفت سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کریں ۔فلڈ پلان کے مطابق محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو دی جانیوالی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی اور عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ 4جون کوصبح 7بجے گنڈا سنگھ بی آر بی نہر کے مقام پر موک ایکسر سائز منعقد ہوگی جس میں تمام متعلقہ محکمے شریک ہونگے اور اپنے اپنے کیمپس وغیرہ قائم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :