کروناوائرس کا شبہ،10ہزار اسرائیلی شہری قرنطینہ منتقل

17ہزار سے زائد مریضوں میں سی2006کی حالت خطرے سے باہر ہے ،وزارت صحت

بدھ 3 جون 2020 15:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) اسرائیل میں کرونا کے تیزی کے ساتھ پھیلتے مرض کے باعث مزید 50 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طورپر 10 ہزار اسرائیلیوں کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے سترہ ہزار سے زاید مریضوں میں سے 2006 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ اسرائیل کرونا سے اب تک 287 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق قریبا دس ہزار اسرائیلیوں کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیل میں اسکولوں کے 217 اساتذہ بھی کرونا کا شکار نکلے ہیں۔