حکومتی احکامات اوردفعہ 144کی خلاف ورزی پر13افرادگرفتار

بدھ 3 جون 2020 22:03

راولپنڈی03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کی کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات اورڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 04مقدمات درج،13افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ہوٹل میں ہجوم اکھٹاہونے پر مقدمہ درج کرکے 07 افراد اسد، عاطف، مختار، عبدالواحد، نعمان نصیر،امجدعلی اوراخاورمسعود کو گرفتارکرلیا، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر03 مقدمات درج کرکے 06افرادسید عاطف شاہ،محمد نثار،نادرعلی،یاسرعلی،نعمت اللہ اورمحمد ظفران کو گرفتارکرلیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی کی پابندیوں پر عملدرآمد کوہرصورت یقینی بنایاجائیگا،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔