مسلم لیگ ن کے رہنما ملک واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان کے بیرون ملک علاج کے حوالہ سے اصل حقائق سامنے آئیں، چوہدری فواد حسین

بدھ 3 جون 2020 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان کے بیرون ملک علاج کے حوالہ سے اصل حقائق سامنے آئیں، بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک تفریح منا رہے ہیں اور اس ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جس نے عدالت کے سامنے ان کی بیماری کی رپورٹ پیش کی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز احتسابی عمل جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب میںاصلاحات لائی جانی چاہیں۔