میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

جمعرات 4 جون 2020 12:00

میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک دن میں مہلک کورونا وائرس سے ریکارڈ 1092 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک 11729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3912 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 101238 ہوگئی ہے۔ اس سے ایک دن قبل میکسیکو میں کورونا وائرس کے 3891 نئے کیس سامنے آئے تھے جبکہ470 افراد کی مہلک وائرس سے ہلاکت ہوئی تھی۔