فرانس میں مہلک کورونا وائرس سے 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک

جمعرات 4 جون 2020 12:00

فرانس میں مہلک کورونا وائرس سے 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس سے شدید متاثرہ پورپی ملک فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 29021 ہوگئی ہے۔جمعرات کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افراد فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ اولڈ ایج ہوم اور دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے اب تک 188450 کیسوںکی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں کورونا وائرس کے 13514 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 1210 افراد کی حالت نازک ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس میں مبتلا 69455 افراد اب تک مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانس نے اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے دو ماہ سے لاگو سخت لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ فرانس میں میوزیم، پارکوں اور سمندر کناروں پر لوگ آنے جانے لگے ہیں جبکہ سوئمنگ پول، جم اور سینما گھروں کو بھی کھولا جارہا ہے۔