سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی زمہ دار سنبھال لیں

جمعرات 4 جون 2020 13:11

سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی زمہ دار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی زمہ دار سنبھال لیں۔ ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی تقرری ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے 10 جون کو جوائن کرنا تھا تاہم انہوں نے پہلے ہی دستیابی دے دی ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان نے یکم جون کو چارج سنبھالا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے فی الحال لاہور آکر چارج نہیں سنبھال رہے۔