آن لائن پاکستان اوپن شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلے 15 جون سے شروع ہونگے

جمعرات 4 جون 2020 14:21

آن لائن پاکستان اوپن شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلے 15 جون سے شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان اوپن شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلے 15 جون سے شروع ہونگے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے کلب سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ کے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کیڈٹ انڈر-15، یوتھ -19 اور ایلیٹ انڈر-40 کے مقابلے شامل ہیں، کلب سطح کا شڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو ہوگا جبکہ فٹنس کے چار مختلف ٹیسٹ جوکہ 90 سیکنڈ سے دو منٹ کے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے قوانین 5 جون کو جاری کئے جائیں گے، یہ مقابلے 21 جون تک جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کے نتائج کا اعلان 21 جون کے بعد جیوری اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے فیصلے کے مطابق کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنے اپنے ویڈیو کیلپ میسنجرز، واٹس اپ، انسٹا گرام پر بھیج سکیں گے، کرنل ناصر تنگ نے کہاکہ ایونٹ میں ہر کیٹگریز میں ٹاپ چار، چار کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کی وبائو کے باعث ایونٹ کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ کئی ماہ سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :