ْکورونا وائرس کے باعث 70سال بعد پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی ہونا تشویشناک ہے‘خادم حسین

احتیاطی تدابیر کے ساتھ تمام کاروبار کھولے جائیں، معاشی سرگرمیوں سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات 4 جون 2020 15:36

ْکورونا وائرس کے باعث 70سال بعد پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی ہونا تشویشناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) تاجر رہنماخادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے 70سال بعد پاکستان کی معاشی شرح نمو کو منفی کردیا جو تشویشناک امر ہے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ صفر اعشاریہ تین آٹھ فیصد رہے گا رواں مالی سال زراعت کی شرح نمو اشاریہ چھ نو فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی منفی دو اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی انہوںنے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈائون سے ملکی معیشت کو بدترین نقصان پہنچا ،اس لیے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ملک بھر میں تمام انڈسٹریز اور تمام شعبے کھول دیے جائیں تاکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتر ی کے ساتھ ساتھ بے روزگار ہونے والوں کو روزگار بھی میسر آسکے۔اور ملکی معیشت بھی استحکام پذیر ہوسکے۔