بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے کورونا وائرس سے متاثرہ عملہ میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ منفی،

دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ ابھی آنا باقی ، پہلے کئے گئے ٹیسٹوں میں 26 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے

جمعرات 4 جون 2020 16:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے کورونا وائرس سے متاثرہ عملہ میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈاکٹرز، اور نرسز سمیت 26 ملازمین میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، متاثرہ ملازمین کے ٹیسٹ دوبارہ نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ بھیجے گئے تھے جن میں سے ڈاکٹر اور نرسز سمیت 14 ملازمین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ہسپتال کے عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہسپتال کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ملازمین اور ان کے بچوں کے بھی کورونا وائرس کے نمونے لئے گئے ہیں تاہم ابھی تک نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :