گاڑی روکنے پر نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس آفیسر شدید زخمی
جمعرات 4 جون 2020 17:35
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب بکریوں سے لوڈ ایک ڈالہ نمبری 8818/LEDگاڑی ساہیوال کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران موٹروے پولیس آفیسر سب انسپکٹر سعید سروروغیرہ نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر سعید سرور کو زخمی کردیا اور ملزمان گاڑی چھوڑ کرکھیتوں میں فرار ہو گئے۔
واقعہ کے بعد موٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان کسووال کے نواحی گائوں 6/14-Lکے رہائشی اشرف کے گھر سے 3نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیتی بکریاں چراکر ڈالہ میں لیکر فرار ہو رہے تھے پولیس نے گاڑی کو بکریوں سمیت قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.