حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ سمیت ایس او پیز پر عمل درآمدکا تہیہ کر رکھا ہے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 4 جون 2020 23:21

حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ سمیت ایس او پیز پر عمل درآمدکا تہیہ کر رکھا ہے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے جس سے مستقبل میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلک وباء میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے حتٰی کہ قومی اسمبلی کے چھ ارکان بھی کووڈ ۔19سے انتقال کرگئے ۔ عالمی وباء کے پھیلائو کو روکنا ضروری ہے جس پر کنٹرول کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے کچھ ملازمین بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘ ان حالات میں پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن بلایا جانا چاہیے ۔