یکم جولائی تک پابندیوں کو ختم کردیں گے- رواں ماہ کتابی میلے میں 18،000 افراد شرکت کریں گے: میئرماسکو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 جون 2020 14:12

یکم جولائی تک پابندیوں کو ختم کردیں گے- رواں ماہ کتابی میلے میں 18،000 ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے روسیا 24 ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یکم جولائی تک کورنا وائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے نافذ کردہ حد سے زیادہ پابندیوں کو ختم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوبیانین نے مزید کہا کہ پابندیاں ختم کرنے کا شیڈول 8 جون کو شائع کیا جاسکتا ہے، جبکہ پیر یکم جون سے کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام دکانوں میں سے ٪55 کو کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تاہم جم اور فٹنس مراکز جیسی کچھ سہولیات کھولنا تھوڑا جلدی ہے. ماسکو کے میئر نے مزید کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر تقاریب کی اجازت دینا بہت جلد بازی کی بات ہے، تاہم 6-8 جون کو ریڈ اسکوائر پر ایک کتابی میلہ لگایا جائے گا جس میں 18،000 افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :