کاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں، ترجمان

جمعہ 5 جون 2020 16:06

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ آلوکے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تدارکی اقدامات پر عمل کریں اور فصل کو چورکیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جو ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آورہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آلوکے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں اور ان کے نیچے آلو بن جائیں اور پودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائے‘فصل کی فوری گوڈی کی جائے اور پانی بھی دیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکن سنڈی پتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اسلئے روشنی کے پھندے لاکر اس سنڈی کے پروانوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :