شانگلہ، ضلعی انتظامیہ کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں

. مختلف دکانوں،مارکیٹوں ،بازاروں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ سمیت پبلک مقامات میں ماسک ،سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی دوری نہ رکھنے پر4 دکانیں سیل،23 کو جرمانہ

جمعہ 5 جون 2020 23:44

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) شانگلہ میں ضلعی انتظامیہ کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروایاں ،ڈی سی شانگلہ عمران حسین رانجھا کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی مختلف دکانوں،مارکیٹوں ،بازاروں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ سمیت پبلک مقامات میں ماسک ،سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی دوری نہ رکھنے پر4 دکانیں سیل،23دکانیں کو جرمانہ دیگر کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران رانجھا کا بشام میں بھی معائنہ،ایس اور پیز کی خلاف ورزی پر دو ٹرانسپورٹ اڈے سیل جبکہ تین کو وارن کردیا گیا انتظامیہ نے اڈے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ٹرانسپورٹرز کو ڈرائیوراور سواریوں دونوں کیلئے ماسک کی پابندی اور سینیٹائیزر کی دستیابی سماجی دوری اور دیگر ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

موزی مرض پر عوامی تعاو ن کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں ۔عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران رانجھا۔شانگلہ میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ، ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔حکومتی ایس او پیز کے خلاف ورزی پر بھر پور کاروئی ہوگی مختلف بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کہیں ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کردیا گیا، اے اے سی الپوری شانگلہ اظہر ظہور نے الپوری بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کئی ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کیا اور عوام میں فری ماسک بھی تقسیم کئے ۔

کورونا کے حوالے سے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے صوبائی حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے /سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر کئی افراد کو گرفتار اور تنبیہ کیا ۔شانگلہ میں بڑتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرشانگلہ عمران رانجھا کی ہدایات پر اے اے سی الپوری اظہر ظہور نے الپوری اور گردونواح بازاروں کا معائنہ کیا ایس اور پیز کی خلاف ورزی پر کئی ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر بشام اور اسسٹنٹ کمشنر پورن نے بھی اپنے علاقوں کے بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل کیا ۔ضلع شانگلہ میں دفعہ144کے تحت ماسک کا استعمال لازمی قرار ،ضلع شانگلہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار تشویش ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں سینٹائیزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار ،رش والی جگہوں سے دور رہیں ،ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں ۔

ضلع میں کورونا بہت ذیادہ پھیل چکا ہے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے حفاظت کے خاطر ضلع شانگلہ میں دفعہ144کے تحت ماسک کا استعمال لازمی قرار،دکانداروں کیلئے ماسک ،سرجیکل دستانے اور سینٹائیزرکا استعمال بھی لازمی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی ہوگی عوام اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں

متعلقہ عنوان :