چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار کا لیسکو کے قصور سرکل کا دورہ

جمعہ 5 جون 2020 23:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن را نا عبدالستار نے قصور سرکل کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے سرکل کی ریکوری، لائن لاسز، مینٹینینس ورک اور الیکٹریکل ہیزرڈ کے خاتمے کے علاوہ ٹرانسفارمرز ٹرالیوں کی دستیابی اور ٹی اینڈ پی کا جائزہ لیا ۔

چیف انجینئر پی آئی یو، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی، ایس ای قصور، ڈسی ایم،ڈی ڈی ٹی اور تمام ایکسئینز بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف انجینئر او اینڈ ایم نے سرکل کے کمپلینٹ سینٹر، ایم اینڈٹی لیب اور قصور رورل سب ڈویژن کا بھی دورہ کیا اورکورونا وائرس سے بچنے کے لئے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہیں اور اپنے کمپلینٹ دفاتر کے نمبروں کو ایکٹو رکھیں اورکسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملازمین اپنی صحت کو مقدم رکھیں اور دی گئی سیفٹی ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں ۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے تاکہ لاہور سمیت لیسکو کے زیرانتظام تمام سرکلز میں موسم گرما کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو احسن اسلوبی سے پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :