خیرپور و مضافاتی علاقوں میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچادی،مواصلاتی نظام درہم برہم

جمعہ 5 جون 2020 22:10

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) خیرپور و مضافاتی علاقوں میں مٹی کا طوفان نے تباہی مچادی،مواصلاتی نظام درہم برہم،سائن بورڈ بجلی کے کھمبیودرخت جڑوں سے اکھڑنے،کچے گھروں کی چھتیں اڑنے اور آم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان،جانی نقصان کوئی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز خیرپور ،کوٹ ڈیجی،ببرلو،شاح حسین بائے پاس و دیگر مضافاتی علاقوں میں اچانکآنے والے مٹی کے طوفان کے آتے ہی کمزور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے سائن بورڈ بھی اپناوجود قائم نہ رکھنے کی وجہ سے ہوا میں اڑگئے اسی طرح کچے مکانات کی چھتیں بھی مٹی کے طوفان کی بھینٹ چڑھ گئیں مٹی کے طوفان سے آم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ہے،بجلی کے کھمبے اکھڑنے اور تاریں ٹوٹنے کے سبب مواصاتی نظام درہم برہم ہوگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :