)بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہرکے تفریحی پوائنٹ پر تزئین و آرائش کا سلسلہ تیزی سے جاری ، شہر کے مختلف چوراہوں اور مقامات کو جگماتی لائٹوں سے سجادیا

جمعہ 5 جون 2020 22:10

Pسکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہرکے تفریحی پوائنٹ پر تزئین و آرائش کا سلسلہ تیزی سے جاری ، شہر کے مختلف چوراہوں اور مقامات کو جگماتی لائٹوں سے سجادیا ، شہری حلقوں کا مئیر سکھر اور انکی ٹیم سے اظہار تشکر ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھرمئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے سکھر کے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے سمیت شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف چوراہوں اور مقامات سمیت تفریحی پوائنٹ پر تزئین و آرائش کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شہر کی فٹ پاتھوں پر بھی پودے لگا کر شہر کو سبز و شاداب بنانے کی کوشش جارہی ہے شہر کے مختلف چوراہوں پر خوبصورت نقش کاری و رول ماڈل نقشوں کی مدد اور خوبصورت رنگین لائٹوں کے زریعے شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا رہا ہے شہر کی خوبصورتی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے اور شہری حلقوں کی جانب سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور انکی ٹیم کے اراکین سے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی جا رہی ہے جس طرح شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے موئثر اقدام کئے گئے ہیں اسی طرح ان کی دیکھ بھال پر عملہ تعینات کر کے ان کی حفاظت کی جائیگی تاکہ شہری اوراندرون سندھ سے آنے والے لوگ شہر کی تعمیر و ترقی و خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکے واضع رہے کہ شہر کے مختلف چوراہوں پر مکمل ہونے والے تزئین و آرائش کے خوبصورت جگماتی روشنیوں کے منصوبوںکو دیکھتے ہوئے رات دیر گئے شہری اپنی فیملیز کیساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنواتے ہوئے ںظر آرہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :