پاک بحریہ نے ماحول کا عالمی دن منایا، دن منانے کا مقصد صاف ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا ہے، اعلامیہ
جمعہ 5 جون 2020 22:15
(جاری ہے)
انسانی افعال بشمول جنگلات کی کٹائی، جنگلی حیات کی آماجگاہوں کا خاتمہ، زراعت میں شدت کے ساتھ اضافہ اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلییوں نے فطری نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔
اگر انسانی طرز عمل یہی رہا تو حیاتیاتی نظام کے تنوع کو پہنچنے والا نقصان نہ صرف انسانیت کے لئے شدید مشکلات کا باعث ہوگا بلکہ خوراک اور صحت کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو جائے گا۔پاک بحریہ ماحول کا عالمی دن تسلسل کے ساتھ مناتی ہے تاکہ اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ عوام الناس میں بالخصوص آبی ماحول کے حوالے سے آگہی کو فرو غ دیا جاسکے۔ رواں سال پاک بحریہ کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے متعددد اقدامات کئے گئے۔ جن میں شجرکاری ، بندرگاہوں اور ساحل کی صفائی کی مہمات، ماحول کے متعلق آگہی واک، دن کی اہمیت کے متعلق سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد اور سوشل میڈیا مہم شامل ہیں۔کورونا وائرس وباء سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آگہی مہم کو مئوثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے جن میں بینرز آویزاں کرنا، پیمفلیٹس کی تقسیم ، آگہی پر مبنی آرٹیکلز کی اشاعت اور موضوع کی مناسبت سے دستاویزی فلمیں نشر کرناشامل ہے۔ اس طرز کی سرگرمیاں عام لوگوں میں شعوروآگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عالمی یومِ ماحول کے دن پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے خصوصا ًآبی ماحول کی بہتری اور تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے زیر کمان تمام افسران اور جوانوں کو بھی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے مئوثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور اس عہد کی تجدید کی کہ پاک بحریہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.