چیچہ وطنی، پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

ہفتہ 6 جون 2020 19:11

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری۔ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم علی شان ،تھانہ فرید ٹان نے ملزم شہباز اسلم ،تھانہ یوسفوالا نے ملزمان خاور ایوب،علی نعمان اور زاہد مجید،تھانہ نورشاہ نے ملزم محمد امین،تھانہ کمیر نے ملزم محمد حسین،تھانہ ہڑپہ نے ملزم محمد حسین سے الگ الگ پسٹل 30بور8عدداورتھانہ نورشاہ نے ملزم محمد فیضان سے بندوق12بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیااور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :