راولپنڈی پولیس نے مطلوب 2گینگ کی5ملزمان کو گرفتار کرلیا

16چوری شدہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد

ہفتہ 6 جون 2020 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2گینگ کی5ملزمان کو گرفتار کر کے 16چوری شدہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش میںمبینہ طور پرمتعدد وارداتوں کااعتراف کیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے 2رکنی توقیر گینگ کے توقیر مغل اورشہباز علی کوگرفتارکرکے چوری شدہ 12موٹر سائیکل بھی برآمدکرلئے پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران انٹروگیشن وارث خان ،نصیر آباد اورویسٹریج کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کااعتراف کیاہے ادھرتھانہ ویسٹریج پولیس نے روادی گینگ کے 3ملزمان رواد حسین عرف روادی، محراب، اور منیب کوگرفتار کر کے چوری شدہ4 موٹر سائیکل ،10 ہزارروپے کی چھینی گئی رقم ،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا ملزمان نے رتہ امرال اور ویسٹریج کے علاقہ سے موٹرسائیکل چوری کئے ۔

متعلقہ عنوان :