محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو لہسن ، کدو ، سبزیوں کی کاشت اور عوام کو ان کا استعمال بڑھانے کی ہدایت

بدھ 10 جون 2020 13:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن ، کدو ، سبزیوں کی کاشت اور عوام کو ان کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کچن گارڈننگ پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تا کہ انہیں زیادہ بہتر ، تازہ اور زرعی ادویات و سپرے سے پاک سبزیاں مل سکیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجما ن نے کہا کہ حدیث نبوی ؐہے کہ ''جس دسترخوان پر سبزیاں ہوتی ہیں اس دسترخوان پر فرشتے آتے ہیں''۔ انہوں نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ لہسن کا استعمال بھی کیا کرو کیونکہ اس سے بہت سے بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ حضرت محمدؐنے حضرت عائشہ ؓ سے فرمایا کہ جب ہانڈی پکایا کرو تو اس میں کدو ڈال لیا کرو کیونکہ یہ غمگین دلوں کیلئے تقویت ہے ۔