قصور، کریلے کی بھرپور پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 جون 2020 20:52

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگائو مکمل ہونے کے بعد موجودناغوں کو پُرکرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3 روزکے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اُگ آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خودروپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئی4سی5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف کا شتکاروں کی مشاورت ومعاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :