قصور، حکومت مشروم کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرے تو زرمبادلہ کی مد میں کافی اضافہ ممکن ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 12 جون 2020 15:29

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ مشروم کی بے شمار اقسام اسوقت تک دریافت ہوچکی ہیں جن میں 150اقسام کھانے کے قابل ہیں جن میں سے 50کے قریب بے حد لذیذ‘ 50درمیانے درجے کی ذائقہ دار اور50کم لذت کی حامل ہیں ‘مشروم برآمدکرکے ہزاروں افرادملک کیلئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کمارہے ہیں لہذا اگر حکومت مشروم کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ مشروم میں 30سے 35فیصد تک پروٹین ‘25سے 30فیصدتک وٹامن ڈی او ردیگر وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشروم میں کیلشیم‘ فاسفورس‘ دیگر نمکیات بھی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفیدہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں نشاستہ اور روغنیات کی مقداربہت کم ہے جس کی بناء پر شوگر اوردل کے امراض میں مبتلاء مریضوں سمیت غریب لوگوں کیلئے مثالی غذاہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جوخواتین اپنے آپ کو سمارٹ رکھناچاہتی ہے وہ مشروم استعمال کرکے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشروم اپنے اجزاء کے باعث انسان کیلئے انتہائی مفیدثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :