ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، اے ڈی زراعت توسیع

جمعہ 12 جون 2020 17:51

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع چشتیاں چوہدری محمد ارشدنے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آہنی ہاتھوں کے ذریعے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے قومی و سوبائی سطح پر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیںاور ابتدائی طور پراین ڈی ایم اے کی نگرانی میں مختلف محکموں کے سرکاری اہلکارو کسانوں کے تعاون سے ٹڈی دل کو ختم کرنے اور اسکی افزائش روکنے کیلئے موثر حکمت عملی سے کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹڈی دل کے خاتمہ کے سلسلہ میں نمبردار،دو کاشتکاروں،پٹواری اور فیلڈ آفیسر زراعت پر مشتمل 195کمیٹیوں کے ارکان کی چشتیاں ونواحی قصبات ڈاہرانوالہ،شہر فرید میں منعقدہ ٹریننگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹڈی دل نے چشتیاں کے سیکڑوں ایکڑ رقبہ میں موجود گندم ،کپاس،چارہ،تیلدار اجناس رایا ،سن فلاور،مکئی،کنولہ،دالیں،فروٹ سبزیاں کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔کسانوں کو چائیے کہ ٹڈی دل کو دیکھتے ہی حکومت کو اطلاع دیں۔اس موقع پر زراعت افسر و انسپکٹر زرعی ادویات پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول مبشر اقبال،زراعت آفیسران توسیع چشتیاں اطہر سجاد،محمد طاہر،محمد عاصم بھی موجود تھے اور انہوں نے کسانوں کو مفید معلومات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :