کاشتکار گھیاتوری کی فصل کوضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیراختیارکریں،ترجمان محکمہ زراعت

پیر 15 جون 2020 17:19

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار گھیاتوری کی فصل کوضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیراختیارکریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :