بکوٹ سے ملحقہ گائوں پیخونکر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی

منگل 16 جون 2020 13:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) گلیز فارسٹ ڈویژن یونین کونسل بکوٹ سے ملحقہ گائوں پیخونکر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مقامی عمائدین نے ٹمبر مافیا اور محکمہ کے ملوث اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات، چیف کنزویٹر اور ڈی ایف او گلیز سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل میں تعینات فارسٹ گارڈ اور چوکیدار کو فی الفور وہاں سے تبدیل کیا جائے اور ان کی ملی بھگت سے جو درخت کاٹے گئے ہیں ان کی تحقیقات کروا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

مقامی عمائدین کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے اور اب تک متعدد قیمتی درخت کاٹے جا چکے ہیں مگر محکمہ کے افسران کے علم میں ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ان کے خلاف کاروائی کر کے بکوٹ سے ملحقہ پیخو نکر کے جنگلات کو بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :