بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارت نے پاکستان کی سولین آبادی کو نشانہ بنایا، ایک شہری زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 جون 2020 18:24

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2020ء) شدت پسند بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کروتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی بذدل فوج نے ایل او سی پر باکسر سیکٹر میں عام شہریوں پر فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کی شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا امتیاز فائرنگ کے نتیجے میں مہتکا گاؤں کا رہائشی بابر حسین زخمی ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ کے دوران کئی بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جاچکی ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج ہمیشہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتی ہے لیکن صرف بھارت کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایل اے سی پر چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں اور بھارت، چین سے امن کی بھک مانگ رہا ہے، گزشتہ روز چینی فوج نے بھارت کے کرنل سمیت 13 فوجی ہلاک کردیے ہیں جس کے بعد سے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے لیکن بھارت اس کے باوجود ایل او سی پر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔