ملک بھر میں ذی القعدہ کا چاند نظر نہیں آیا‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی

اتوار 21 جون 2020 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2020ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں ذی القعدہ کا چاند اتوارکو نظر نہیں آیا۔ یکم ذی القعدہ 1441 ہجری 23 جون بروز منگل کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔