ابوظبی: العین کے صحرا میں ایک نوجوان راستہ بھٹک کر جاں بحق
نوجوان کی گاڑی ریگستان میں پھنس گئی تھی،جس کے بعد وہ بھُوک اور پیاس کے باعث دم توڑ گیا
محمد عرفان بدھ 24 جون 2020 15:41
(جاری ہے)
یہ نوجوان ال امراء کا رہائشی تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ نوجوان کی گاڑی صحرا کی گہری ریت میں دھنس گئی، جس کے بعد وہ اس ویران مقام پر پھنس کر رہ گیا اور بالآخر بھُوک اور پیاس کے ہاتھوں نڈھال ہو کردم توڑ گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔ نوجوان کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کے چند روز بعد پولیس میں رپورٹ درج کرا دی تھی۔ تاہم پولیس کو اس کا کئی ہفتوں تک سراغ نہ مل سکا تھا۔ بالآخر اس بدنصیب نوجوان کی لاش صحرا کے ویران مقام سے مل گئی۔ جسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ متوفی کی نماز جنازہ العین کی المتاویٰ مسجد میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں اس کی تدفین کر دی گئی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کے انتہائی وسیع اور خوفناک صحرا الربع الخالی میں بھی تین پاکستانی تارکین پھنس گئے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان تینوں افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا تھا۔یہ تینوں پاکستانی صحرا میں اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کے ٹائرریت کی کئی فٹ گہری تہہ میں دھنس گئے۔ بہت کوشش کے باوجود جب وہ ٹائر ریت سے باہر نکالنے میں ناکام رہے تو انہیں اپنی جان بچانے کی فکر ہو گئی۔ تینوں افراد دو تین روز تک اس وسیع ریگستان میں پھرتے رہے کہ شاید کسی آبادی تک پہنچ جائیں، مگر انہیں کامیابی نہ ہو سکی۔ خوش قسمتی سے ان افراد کے جاننے والے نے عروہ صحرائی مرکز کو اطلاع دی کہ تینوں افراد سے کئی روز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ جس کے بعد ان کو ڈھونڈنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم نے انتھک تلاش سے بالآخر انہیں پچاس کلومیٹر دُور ایک مقام پر تلاش کر لیا۔ ان نوجوانوں کی حالت بھُوک اور پیاس کے مارے بگڑی ہوئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا گیاتھا۔الربع الخالی دُنیا کے وسیع و عریض ریگستانوں میں شمار ہوتا ہے۔ کئی ہزار کلومیٹر پر پھیلا یہ صحرا انتہائی ویران اور سنسان ہے جہاں کئی کئی سو کلومیٹر تک انسانی زندگی اور پانی کے سُراغ نہیں مِلتے۔ ماضی میں کئی لوگ اس صحر ا میں بھٹک جانے کے باعث زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ اس صحرا کی خوفناکی کے حوالے سے کئی داستانیں معروف ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.