جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام عامر تہکال کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف مظاہرہ

بدھ 24 جون 2020 22:35

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام عامر تہکال کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا محمد صدیق پراچہ اور ،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نور غلام آفریدی نے کی ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق پراچہ نے کہا کہ پشاور پولیس کا عامر سکنہ تہکال نامی شہری کو برہنہ کر کے مارنے اور پھر ویڈیو بنانے کا بد ترین غیر انسانی سلوک ،بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پشاور ظہور بابر آفریدی کے اقدامات بلکل نا کافی ہیں اور یکسر مسترد کرتے ہیں اس میں چونکہ دو تھانے ملوث ہیں تھانہ یکہ توت اور تھانہ تہکال اس لئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور پولیس کو بحیثیت فرقی لایا جائے نہ کہ وہ خود انکوائری کرے ۔

(جاری ہے)

اس میں ملوث افسران سے انکوائری شروع کی جائے ۔صدیق پراچہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے زور پر ایس ایس پی آپریشن طہور بابر آفریدی نے ایکشن لیا جنہوں نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا مظاہرے میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا مشتاق احمد خلیل اور جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری نور اسلام خان اور ضلع پشاور کے کارکنان نے شرکت کی ۔