افغانستان میں کورونا وائرس کے 460 نئے کیسز رپورٹ

تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد 30,175 ہو گئی

جمعرات 25 جون 2020 15:18

افغانستان میں کورونا وائرس کے 460 نئے کیسز رپورٹ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 460 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے اب تک افغانستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد 30,175 ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,175 مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے 34 میں سے 15 صوبوں میں 460 کورونا کیسز مثبت آئے۔

فروری میں ملک میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد 36 مریض اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، افغانستان کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی اب تک کی کل تعداد 675 ہے۔ اس مدت کے دوران 305 مریض صحت یاب ہوئے، جس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10,174 ہے۔ وزارت صحت عامہ کے اعدادوشمار کے مطابق فروری کے بعد سے 68,626 ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں۔