ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں ،ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہو رہا: فواد چودھری

ہفتہ 27 جون 2020 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں، کرپشن، پانامہ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔

ابھی نون لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں۔کرپشن، پانامہ ، منی لانڈرنگ ، جعلی میڈیکل رپورٹس ، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں۔ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو رہے۔